ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پھر کہتا ہوں!لوک سبھاانتخاب میں دیش پانڈے نے میری مدد کی تھی: ایم پی اننت کمار ہیگڈے

پھر کہتا ہوں!لوک سبھاانتخاب میں دیش پانڈے نے میری مدد کی تھی: ایم پی اننت کمار ہیگڈے

Wed, 03 May 2017 12:39:36    S.O. News Service

انکولہ2؍مئی(ایس او نیوز)کینرا ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے ایک سابقہ لوک سبھاالیکشن جیتنے میں ان کی مدد کی تھی۔

دراصل کچھ دنوں پہلے اننت کمار ہیگڈے نے انکولہ کے قریب سوروے گرام میں بی جے پی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا۔ اس کی سچائی کے تعلق سے انکولہ کے ایک کانگریسی لیڈر راجیندرا نائک نے اعتراض جتایا تھا۔ اب کی بار اننت کمار ہیگڈے نے راجیندرانائک کے اعتراض پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا میں پھر سے وہی بات کہتا ہوں کہ دیشپانڈے صاحب نے لوک سبھا الیکشن جیتنے میں میری مدد کی تھی۔

ایم پی اننت کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں رام کرشنا ہیگڈے کی قیادت میں لوک شکتی پارٹی بنی تھی، اس دوران بی جے پی اور لوک شکتی کے درمیان انتخابی سمجھوتہ ہواتھا۔اس وقت آر وی دیشپانڈ صاحب لوک شکتی پارٹی میں تھے۔ اس لئے اس انتخابی سمجھوتے کی وجہ سے دیشپانڈے جی نے لوک شکتی پارٹی کی طرف سے میری حمایت کی تھی تو پھر سوال یہ ہے کیا میری جیت میں ان کا ہاتھ شامل نہیں ہے؟پھر اننت کمار نے راجیندرا نائک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہ اگر میں اپنی جیت میں دیشپانڈے کی حمایت کا اقرار کرتا ہوں تو کے ایف ڈی سی کے چیرمین راجیند ر ا نائک کواپنی چڈّی ڈھیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


Share: